تلنگانہ

راہول گاندھی ”آوٹ ڈیٹیڈ لیڈر“: کویتا

کویتا نے دعویٰ کیا کہ ابتداء سے ہی راہول گاندھی، وزیر اعظم نریندر مودی کو موثر جواب دینے کے اہل نہیں ہیں۔ اس لئے قومی سطح پر بی آر ایس، کانگریس کی متبادل پارٹی بن چکی ہے۔

حیدرآباد: کانگریس کی ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس جو آئندہ ہفتہ شہر حیدرآباد میں مقرر ہے، سے قبل بی آر ایس قائد و ایم ایل سی کے کویتا نے راہول گاندھی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ”آوٹ ڈیٹیڈ(فرسودہ) لیڈر“ قرار دیا۔راہول کا تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر سے کوئی تقابل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
ذات پات پر مبنی مردم شماری کی متفقہ تائید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا

جگتیال میں بی آرایس پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کویتا نے آج کہا کہ روزگار کے مواقع کی فراہمی، فی کس سالانہ آمدنی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقرار دی، زرعی پیداور، خواتین کی ترقی، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور دیگر امور میں تلنگانہ نے ملک بھر میں سرفہرست ریاست کا مقام حاصل کیا ہے۔

 حالیہ دنوں کھر گے جی صدر کل ہند کانگریس یہاں آئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ برسر اقتدار آنے کے بعد کانگریس، پوڈواراضیات کے پٹہ جات تقسیم کرے گی جبکہ ہماری بی آر ایس حکومت یہ کام بہت پہلے کرچکی ہے۔ انہیں تازہ ترین معلومات نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس قائدین سے کہنا چاہتی ہیں کہ آپ کے قائد راہول گاندھی کسی اپ ڈیٹ کے بغیر آوٹ ڈیٹیڈ قائد ہیں۔ وہ(راہول) کے سی آر کی برابری نہیں کرسکتے۔ کویتا نے یہ بات کہی۔

 کویتا نے دعویٰ کیا کہ ابتداء سے ہی راہول گاندھی، وزیر اعظم نریندر مودی کو موثر جواب دینے کے اہل نہیں ہیں۔ اس لئے قومی سطح پر بی آر ایس، کانگریس کی متبادل پارٹی بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ گاندھی خاندان سے جو16 اور17 کو شہر میں منعقد شدنی سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والا ہے۔

 یہ پوچھنا چاہتی ہیں کہ تلنگانہ میں کئے گئے وعدوں کو کانگریس زیر اقتدار ریاستوں میں روبعمل لائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ میں سونیا گاندھی میڈم اور راہول جی سے یہ پوچھنا چاہتی ہیں کہ آپ میرے سوال کا جواب دیں کہ ”ویمنس ریزرویشن بل“ کہاں ہے؟۔

آپ پہلے اس کا جواب دیں پھر تلنگانہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کے سی آر جیسے قائدین بہت کم ملیں گے۔ کے سی آر نے عوام کی بہبود کے ساتھ ریاست کی ترقی کو بھی یقینی بنایا ہے۔

a3w
a3w