دہلی

شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات

کوئی راحت دکھائی نہیں دیتی۔ محکمہ موسمیات نے منگل کے دن کہا کہ شمالی ہند میں آئندہ 5 دن شدید کہر جاری رہے گی اور کڑاکے کی سردی پڑے گی۔

نئی دہلی: کوئی راحت دکھائی نہیں دیتی۔ محکمہ موسمیات نے منگل کے دن کہا کہ شمالی ہند میں آئندہ 5 دن شدید کہر جاری رہے گی اور کڑاکے کی سردی پڑے گی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار

محکمہ نے کہا کہ پنجاب‘ ہریانہ‘ چندی گڑھ اور دہلی کے بیشتر حصوں میں اقل ترین درجہ حرارت 2-5 ڈگری سیلسیس ہے۔

اترپردیش‘ راجستھان‘ شمالی مدھیہ پردیش‘ بہاراور جھارکھنڈ کے زیادہ تر حصوں میں درجہ حرارت 6-10 ڈگری سیلسیس ہے۔

شمالی ہند کے میدانوں میں 140-150 ناٹس کی تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ جموں وکشمیر‘ لداخ‘ گلگت بلتستان‘ مظفرآباد‘ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں اکادکا مقامات پر چہارشنبہ کو ہلکی بارش / برفباری کا امکان ہے۔

a3w
a3w