تلنگانہ
تلنگانہ میں 5 آئی پی ایس عہدیداروں کو ترقی
تلنگانہ میں 5سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے رینک پر ترقی دی گئی۔ حکومت نے پانچ عہدیداروں کو ترقی دینے کے احکامات جاری کئے جو ایڈیشنل ڈی جی تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں 5سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے رینک پر ترقی دی گئی۔ حکومت نے پانچ عہدیداروں کو ترقی دینے کے احکامات جاری کئے جو ایڈیشنل ڈی جی تھے۔
ان میں حیدرآباد کے کمشنر پولیس سرینواس ریڈی، انٹلی جنس سربراہ شیودھر ریڈی، ابھیلاش بشت، سومیا مشرا اور شیکھا گوئل شامل ہیں جنہیں ڈی جی کے رینک پر ترقی دی گئی ہے۔
چیف سکریٹری شانتی کماری نے جی او جاری کردیا ہے۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام ان ہی عہدوں پر برقرار رہیں گے۔