17 / ستمبر کے دن سیاسی جلسوں پر پابندی: تلنگانہ گورنمنٹ
وزیر ٹرانسپورٹ اور بی سی بہبود پونم پربھاکر کہا کہ گنیش وسرجن جلوس کے پیش نظر حکومت نے 17 / ستمبر کو سیاسی جلسوں پر پابندی لگا دی ہے۔

حیدر آباد: وزیر ٹرانسپورٹ اور بی سی بہبود پونم پربھاکر کہا کہ گنیش وسرجن جلوس کے پیش نظر حکومت نے 17 / ستمبر کو سیاسی جلسوں پر پابندی لگا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گنیش وسرجن کا مرکزی جلوس 17 / ستمبر کو مقرر ہے۔ یہاں کلکٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست اور سیاسی ریالیوں کے بہت سے پلاٹ فام ہیں لیکن گنیش تہوار کے دوران تینوں کمشنریٹ کے تحت آنے والے علاقوں میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ 17 ستمبر کو گنیش وسرجن جلوسوں کو بغیر کسی سیاسی رنگ کے منعقد کریں۔ حکومت نے گنیش وسرجن اور میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے پرامن اور نقائص سے پاک انعقاد کے لیے مؤثرانتظامات کیے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی شخص یا تنظیم لوگوں کو اکساتی ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پہلے ہی سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دونوں تہواروں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ گنیش وسرجن اور میلاد النبی ﷺ کی تقاریب کے لیے کیے گئے انتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے کہا کہ وہ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
پولیس کمشنر نے کہا میں نے پہلے ہی تمام زونس کا دورہ کیاہوں اور گنیش وسرجن کو پرامن بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلاد النبی ﷺ کی تقاریب کے علاوہ 2 مزید پروگرام جو 17 / ستمبر کو پریڈ گراؤنڈ اور پبلک گارڈن میں منعقد ہوں گے کے لیے وسیع تر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔