دہلی

پیراسیٹامول سمیت 50 ادویات ٹسٹ میں ناکام

سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے پیراسیٹامول سمیت ایسی 50 سے زیادہ دوائیں جو مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں، انہیں مقررہ معیار کے مطابق نہیں پایا ہے۔

نئی دہلی: سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے پیراسیٹامول سمیت ایسی 50 سے زیادہ دوائیں جو مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں، انہیں مقررہ معیار کے مطابق نہیں پایا ہے۔

ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سی ڈی ایس سی او کی جانچ میں 50سے زائد ادویات معیاری نہیں پائی گئیں۔

ان ادویات کا گزشتہ ماہ سی ڈی ایس سی او کی کولکتہ لیبارٹری نے تجربہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ان میں پین ڈی سے متعلق ادویات اور قوت مدافعت، بلڈ پریشر، ذیابیطس، وٹامنز، پیٹ میں انفیکشن، کیلشیم اور دیگر ادویات شامل ہیں۔

a3w
a3w