جرائم و حادثات

کارزرعی باولی میں گرپڑی۔ ایک شخص ہلاک اوردیگر تین افرادزخمی

کارزرعی باولی میں گرپڑی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر تین افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آیا۔

حیدرآباد: کارزرعی باولی میں گرپڑی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر تین افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی
قرآن مسلمانوں کو تمام انسانیت کا احترام کرنے اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی مہربانی اور انصاف سے پیش آنے کا درس دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

تفصیلات کے مطابق ضلع کے نمناپلی کے قریب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار قریب میں واقع زرعی باولی میں گرپڑی۔

یہ حادثہ کل شب دو بجے کے قریب پیش آیا۔مہلوک کی شناخت ضلع کے رنگم پلی کے رہنے والے ونیت ریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔

یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔کار میں سوار دیگر افراد پائپ کی مدد سے باولی سے نکلنے میں کامیاب رہے۔