ایشیاء

جیل سے 500  قیدی فرار

نیپال کے نوالپراسی مغربی علاقے کی ڈسٹرکٹ جیل میں پرتشدد بغاوت کے بعد 500 سے زیادہ قیدی فرار ہو گئے ہیں۔کٹھمنڈو پوسٹ کے سرکاری ایکس ہینڈل کی پوسٹ کے مطابق، نوالپراسی مغربی علاقے کی ڈسٹرکٹ جیل سے قیدی فرار ہو گئے ہیں۔

کٹھمنڈو: نیپال کے نوالپراسی مغربی علاقے کی ڈسٹرکٹ جیل میں پرتشدد بغاوت کے بعد 500 سے زیادہ قیدی فرار ہو گئے ہیں۔کٹھمنڈو پوسٹ کے سرکاری ایکس ہینڈل کی پوسٹ کے مطابق، نوالپراسی مغربی علاقے کی ڈسٹرکٹ جیل سے قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے جیل میں آگ لگائی اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

ان پر قابو پانے کی کوششوں کے باوجود زیادہ تر قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ صورتحال کو سنبھالنے کے لیے جیل کے میں فوج، پولیس اور مسلح پولیس فورس تعینات کی گئی۔ جیل میں 500 سے زائد قیدی بند تھے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہوئے قیدیوں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جیل توڑنے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ تاہم اس کے اصل مقصد اور فرار ہونے کے پورے عمل کی چھان بین کی جارہی ہے کہ آیا اس میں جیل افسران کا کوئی ہاتھ ہے یا نہیں۔

اس واقعے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم جیل کے انفراسٹرکچر کو پہنچے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ واقعہ کے وقت ڈسٹرکٹ جیل میں 500 سے زائد قیدی موجود تھے جن میں سنگین جرائم کے مجرم بھی شامل تھے۔