حیدرآباد

اسمبلی میں اظہارخیال کے موقع پر ٹی وی اسکرین پر نہ دکھانے ہریش راو کی شکایت

ہریش کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے سپیکر جی پرساد نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ وہ سب کو کیمرے پر دکھا رہے ہیں۔ کوئی امتیاز نہیں ہے۔

حیدرآباد:سابق وزیر و بی آرایس لیڈر ہریش راؤ نے تلنگانہ بجٹ پر اسمبلی میں بحث کے دوران دلچسپ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ اسمبلی میں اظہار خیال کریں تو انہیں اسکرین پر دکھایاجائے۔بی آر ایس لیڈرنے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہیں تو کیمرے کا رخ ان کی طرف نہیں ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
تلنگانہ کے قرض میں مزید اضافہ، مقروض ریاستوں کی فہرست میں نمایاں مقام
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

 حال ہی میں راہل گاندھی نے یہ بھی کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے انہیں کیمروں میں نہیں دکھایا گیا۔ ان کے جانشین یہاں ایسا نہ کریں۔ ہریش کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے سپیکر جی پرساد نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ وہ سب کو کیمرے پر دکھا رہے ہیں۔ کوئی امتیاز نہیں ہے۔