یوروپ

اسکاٹ لینڈ کے جزیرے پر 77 وہیل مچھلیاں پھنس کر ہلاک ہوگئیں

اسکاٹ لینڈ کے جزیرے سانڈے پر 77 پائلٹ وہیل کو پھنسا دیکھا گیا جس کی اطلاع مقامی افراد نے برٹش ڈرائیورز مرین لائف ریسکیو کو دی۔

ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ کے جزیرے سانڈے پر 77 پائلٹ وہیل کو پھنسا دیکھا گیا جس کی اطلاع مقامی افراد نے برٹش ڈرائیورز مرین لائف ریسکیو کو دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹش ڈرائیورز مرین لائف ریسکیو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح پائلٹ وہیل مچھلیوں کے پھنسنے کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیم ساحل پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق وہیل مچھلیاں کئی گھنٹوں سے ساحل پر پھنسی ہوئیں تھیں جس کی وجہ سے زیادہ تر کی موت واقعہ ہوچکی تھی ، 77 میں سے صرف 12 مچھلیاں زندہ تھیں جنہیں میڈیکل ٹیم نے طبی امداد دے کر بچانے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا سامنا رہا۔

اسکاٹش میرین اینیملز اسٹریڈنگ اسکیم ساحل سے وہیل مچھلیوں کی لاشیں ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر مچھلیاں پھنسنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں اسی طرح کا ایک واقعہ 16 جولائی 2023 کو بھی پیش آیا تھا جس میں 55 پائلٹ وہیل مچھلیاں پھنس گئی تھیں جن میں سے صرف ایک زندہ بچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

a3w
a3w