حیدرآبادسوشیل میڈیا

حالت ِ نشہ میں لڑکا اور لڑکی کی سڑک پر ہنگامہ آرائی، ویڈیو وائرل

نشہ جب سر چڑھ کر بولتا ہے تو پھر کسی چیز کی پرواہ نہیں ہوتی ۔ نشہ کی حالت میں رات دیر گئے ہنگامہ آرائی تو عام بات بن گئی ہے لیکن صبح کے اولین اوقات بھی شرابی عام شہریوں کو پریشان کرنے لگے ہیں ۔

حیدر آباد : نشہ جب سر چڑھ کر بولتا ہے تو پھر کسی چیز کی پرواہ نہیں ہوتی ۔ نشہ کی حالت میں رات دیر گئے ہنگامہ آرائی تو عام بات بن گئی ہے لیکن صبح کے اولین اوقات بھی شرابی عام شہریوں کو پریشان کرنے لگے ہیں ۔

متعلقہ خبریں
نقدرقومات، شراب اور دیگر اشیاء کی ضبطی میں تلنگانہ سرفہرست
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

نشہ اگر مرد کرے اور ہنگامہ آرائی کرے تو تعجب نہیں جب لڑکی نشہ کی حالت میں ہنگامہ کرتی ہے تو پھر اُسے روکنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ اس طرح کا ایک واقعہ شہر کے مضافاتی علاقہ نا گول میں پیش آیا ۔

اس سے قبل کے چہل قدمی کرنے والے پولیس کو طلب کرتے لڑکی اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہوگئی ۔ تاہم لڑکی اور اس کے ساتھی کی حرکت کو ویڈیو میں ریکارڈ کر لیا گیا جو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے ۔

جس میں صاف طور پر لڑکی کو نشتہ کی حالت میں دھت اور سماجی ذمہ داری سے بے پرواہ دیکھا جاسکتا ہے ۔ ایک ہاتھ میں شراب کی بوتل اور دوسرے ہاتھ میں سگریٹ جلائے ہوئے لڑکی مردانہ انداز میں چہل قدمی کرنے والوں کو مبینہ طور پر ڈرا رہی تھی ۔

سڑک پر شراب نوشی کرنے والے اس جوڑے کی اس حرکت پر مقامی عوام نے اعتراض کیا ۔ لڑکی ان سے الجھ پڑی اور قابل اعتراض انداز میں ان سے بحث و تکرار کرنے لگی ۔

چند افراد اس کی ویڈیو نکالنے لگے اور لڑکی بھی ویڈیو گرافی کر رہی تھی ۔ ساتھی لڑکے کے لاکھ منانے پر بھی لڑکی سنبھل نہیں رہی تھی ۔ جینز اور ٹی شرٹ زیب تن لڑکی مردانہ تیور دکھاتے ہوئے شہریوں کو برا بھلا کہنے لگی ۔

جبکہ اس کے ساتھ موجود شخص بھی اس کو قابو کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ جس کے ہاتھ میں شراب کی بوتل تھی۔ کچھ دیر بعد لڑکی خود کار چلاتے ہوئے چلی گئی ۔

a3w
a3w