دہلی

8 اپوزیشن ریاستیں، جی ایس ٹی شرحوں میں کمی کی حامی

8 اپوزیشن زیراقتدار ریاستوں نے جی ایس ٹی سلاب کی شرحوں میں کمی اور عام استعمال کی اشیاء کے دام گھٹانے کی تائید کی ہے۔ کانگریس قائد جئے رام رمیش نے ہفتہ کے دن یہ بات کہی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) 8 اپوزیشن زیراقتدار ریاستوں نے جی ایس ٹی سلاب کی شرحوں میں کمی اور عام استعمال کی اشیاء کے دام گھٹانے کی تائید کی ہے۔ کانگریس قائد جئے رام رمیش نے ہفتہ کے دن یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ ان ریاستوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسا طریقہ کار بنایا جائے جس سے جی ایس ٹی شرحوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو ضرور ملے۔

انہوں نے کہا کہ 8  اپوزیشن زیراقتدار ریاستوں کرناٹک‘ ہماچل پردیش‘ جھارکھنڈ‘ کیرالا‘ پنجاب‘ ٹاملناڈو‘ تلنگانہ اور مغربی بنگال نے 2024-25 سے 5 سال کے لئے تمام ریاستوں کو معاوضہ کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ہے کیونکہ جی ایس ٹی شرحوں میں کمی سے ان کی آمدنی گھٹنا طئے ہے۔