دہلی
9 سال میں 2000 فرسودہ قوانین منسوخ: جتیندرسنگھ
مملکتی وزیرپرسونل جتیندرسنگھ نے اتوار کے دن کہا کہ گذشتہ 9 سال میں 2 ہزار قواعد وضوابط اور قوانین مرکز نے ردکردئیے۔

نئی دہلی: مملکتی وزیرپرسونل جتیندرسنگھ نے اتوار کے دن کہا کہ گذشتہ 9 سال میں 2 ہزار قواعد وضوابط اور قوانین مرکز نے ردکردئیے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کے برخلاف جو جوں کا توں موقف برقرار رکھاکرتی تھیں۔
موجودہ حکومت نے ہمت جٹائی اور ایسے فرسودہ قوانین منسوخ کردئیے جو شہریوں کیلئے تکلیف دہ تھے۔
یہ قوانین انگریزوں کے دور سے جاری تھے۔ جتیندرسنگھ دہلی میں ایک تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔