مشرق وسطیٰ

عمان کے قریب ڈوبنے والے جہاز سے 8 ہندوستانی عملے کو بحفاظت بچا یاگیا

عمان کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے تجارتی جہاز پر سوار عملے کے 9 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک کی موت ہو گئی ہے۔

نئی دہلی: عمان کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے تجارتی جہاز پر سوار عملے کے 9 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک کی موت ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
یو اے ای میں ہندوستانی کو 45 کروڑ کا انعام

جب آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں اس بارے میں پوچھا گیا تو وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ایم ٹی فالکن پرسٹیج بحری جہاز پیر 15 جولائی کو ڈوب گیا تھا جس میں تلاشی اور بچاؤ کے دوران عملے کے 9 ارکان (8 ہندوستانی اور 1 سری لنکائی شہری) کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

اس واقعے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہو گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جہاز پر عملے کے 16 ارکان سوار تھے اور باقی چھ ارکان کی تلاش کے لیے تلاش اور بچاؤ مہم جاری ہے۔

a3w
a3w