دہلی

ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار

ہندوستانی شہریوں کو بہتر روزگار کے بہانہ روس بھیجنے اور وہاں سے انہیں روس۔ یوکرین جنگی محاذ پر تعینات کردینے کے الزام میں 4 افراد بشمول ایک مترجم کو گرفتار کرلیا گیا۔

نئی دہلی: ہندوستانی شہریوں کو بہتر روزگار کے بہانہ روس بھیجنے اور وہاں سے انہیں روس۔ یوکرین جنگی محاذ پر تعینات کردینے کے الزام میں 4 افراد بشمول ایک مترجم کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
یو اے ای میں ہندوستانی کو 45 کروڑ کا انعام
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
روس کی مدد کے خلاف چین کو انتباہ
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ

سی بی آئی کے ایک عہدیدار نے چہارشنبہ کو یہ بات بتائی۔ تریوندرم (کیرالا) کے رہنے والے ارون اور یسوداس عرف پرین کو منگل کے دن گرفتار کیا گیا۔

دیگر 2 ملزمین نجل جوبی بنسم (کنیا کماری) اور انتھونی مائیکل الانگون (ممبئی) کو 24 اپریل کو پکڑلیا گیا تھا۔

سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 6 مارچ کو ایجنسی نے ملک بھر میں چلنے والا بڑا ہیومن ٹریفکنگ نیٹ ورک بے نقاب کیا تھا۔

ٹریفکرس منظم نیٹ ورک کی طرح کام کررہے تھے۔ وہ سادہ لوح ہندوستانیوں کو یو ٹیوب جیسے سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعہ پھنسارہے تھے۔

a3w
a3w