ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے کے باوجود حاضری درج کروانے والے 9 پنچایت سکریٹریزمعطل
معلوم ہوا ہے کہ رامناپیٹ، آتماکور، چوٹ اوپل، موتکور، گنڈال اور نارائن پورم منڈلوں سے تعلق رکھنے والے ان سکریٹریز نے جعلی حاضری درج کروائی تھی۔ ان کی غیر حاضری کے باوجود سرکاری ریکارڈ میں ان کا حاضر ہونا پایا گیا، جس پر کلکٹر نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے معطلی کے احکامات دیے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے کلکٹر ہنمنت راؤ نے سرکاری نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے کے باوجود حاضری درج کروانے والے 9 پنچایت سکریٹریز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ کلکٹر نے گزشتہ روز باقاعدہ سرکاری احکامات جاری کرتے ہوئے یہ کارروائی کی۔
معلوم ہوا ہے کہ رامناپیٹ، آتماکور، چوٹ اوپل، موتکور، گنڈال اور نارائن پورم منڈلوں سے تعلق رکھنے والے ان سکریٹریز نے جعلی حاضری درج کروائی تھی۔ ان کی غیر حاضری کے باوجود سرکاری ریکارڈ میں ان کا حاضر ہونا پایا گیا، جس پر کلکٹر نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے معطلی کے احکامات دیے۔
ذرائع کے مطابق کلکٹر نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ڈیوٹی میں لاپرواہی یا جعلسازی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس کارروائی کو دیگر ملازمین کے لیے انتباہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاکہ آئندہ کوئی بھی سرکاری ملازم اپنے فرائض میں کوتاہی نہ کرے۔