حیدرآباد

ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

انہوں نے اپنے خطاب میں غزوۂ بدر کی تاریخی اہمیت، اس کے اسباب اور امتِ مسلمہ کے لیے اس میں پوشیدہ پیغام کو واضح کیا۔

حیدرآباد :یومُ الفرقان کے موقع پر ایم جی ایچ کالونی ٹولی چوکی آڈیٹوریم میں ایک جلسہ یوم الفرقان منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر جناب اسرار احمد خسرو صاحب، امیرِ مقامی جماعتِ اسلامی ہند نانل نگر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے "جنگِ بدر ، پس منظر، حالات اور پیغام” کے عنوان پر مفصل گفتگو کی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
مسلم جنرل ہاسپٹل ٹولی چوکی میں چھ روزہ مفت پیڈیاٹرک کیمپ کا انعقاد
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام

انہوں نے اپنے خطاب میں غزوۂ بدر کی تاریخی اہمیت، اس کے اسباب اور امتِ مسلمہ کے لیے اس میں پوشیدہ پیغام کو واضح کیا۔

اس پروگرام میں تقریباً پچاس افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جناب مشتاق احمد صاحب، امیرِ مقامی جماعتِ اسلامی ہند برنداون کالونی اور جناب عبدالہادی پٹیل صاحب، تنظیمی سیکریٹری ودیگر بھی موجود تھے۔پروگرام کی نظامت جناب فاروق احمد صاحب نے انجام دی۔