تلنگانہ

لوک سبھا کی زیادہ نشستوں پرکامیابی کیلئے منصوبہ تیار کرنے کے سی وینوگوپال کا تلنگانہ کانگریس لیڈروں کو مشورہ

اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے تلنگانہ کانگریس کے لیڈروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں زیادہ نشستوں پرکامیابی کے لیے منصوبہ تیار کریں۔

حیدرآباد: اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے تلنگانہ کانگریس کے لیڈروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں زیادہ نشستوں پرکامیابی کے لیے منصوبہ تیار کریں۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء میں 17 ستمبر کی یاد میں ترنگا لہرا یا گیا
روہت ویمولہ کیس کی تحقیقات میں کئی تضاد: کے وینو گوپال
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت انعامی مقابلوں کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام

انہوں نے شہرحیدرآباد کی شمس آباد پورٹ گرانڈ ہوٹل میں اے پی پی سی سی صدر وائی ایس شرمیلا کے بیٹے کے استقبالیہ میں شرکت کے بعد 11 بجے شب ہوٹل تاج کرشنا میں وزیراعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ریاستی کانگریس امور کی انچارج دیپا داس منشی،نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا، وزراء اتم کمارریڈی، پی سرینواس ریڈی، پونم پربھاکربھی موجود تھے۔

اس اجلاس کے موقع پر ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال سے کے سی وینوگوپال نے واقفیت حاصل کی۔

ساتھ ہی لوک سبھا کے امیدواروں کا انتخاب، دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کی کانگریس میں شمولیت، نامزد عہدوں کو پُرکرنے، اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی تلنگانہ آمد کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔