کرناٹک

بنگالورو سے لاپتہ 12سالہ لڑکے کا حیدرآباد میں پتہ چل گیا

بنگالورو سے لاپتہ 12سالہ لڑکے کا حیدرآباد میں پتہ چل گیا۔یہ لڑکا گھر سے ٹیوشن کے لئے 21جنوری کو روانہ ہواتھاجس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا تاہم 24جنوری کو حیدرآباد کے نامپلی میٹرو اسٹیشن میں اس کا پتہ چل گیا۔

حیدرآباد: بنگالورو سے لاپتہ 12سالہ لڑکے کا حیدرآباد میں پتہ چل گیا۔یہ لڑکا گھر سے ٹیوشن کے لئے 21جنوری کو روانہ ہواتھاجس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا تاہم 24جنوری کو حیدرآباد کے نامپلی میٹرو اسٹیشن میں اس کا پتہ چل گیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

تفصیلات کے مطابق چھٹویں جماعت کا طالب علم جس کی شناخت پرانوکے طورپر کی گئی ہے،گھر سے ٹیوشن جانے کیلئے روانہ ہوا۔

اس کے گھر واپس نہ ہونے پراس کے والدین نے بنگالورو کی وائیٹ فیٹ پولیس سے اس بات کی شکایت کی۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کا تجزیہ کیا۔

اس لڑکے کے پاس سل فون یا رقم بھی نہیں تھی۔اس لڑکے کی گمشدگی کی اطلاع سوشیل میڈیا پر دی گئی۔اسی دوران بنگالورو کا ایک شخص جو آج حیدرآباد آیا نے اس لڑکے کو حیدرآباد کے نامپلی میٹرو اسٹیشن کے قریب دیکھا اور اس کے والدین کو اس بات کی اطلاع دی۔

یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ لڑکا بنگالورو سے حیدرآباد کس طرح پہنچا۔اس لڑکے کی ماں نے سوشیل میڈیا پر اس کے مل جانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ ان کا لڑکا محفوظ ہے اور وہ اس کو لینے کیلئے حیدرآباد آرہے ہیں۔