شمالی بھارت

مفت راشن، ٹیکس کی رقم سے دیا جاتا ہے، بھاجپا کے نہیں: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے جمعرات کو بی جے پی اینڈ کمپنی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ملک کے غریبوں کو مفت راشن مہیا کرنے کا کریڈیٹ لینا چاہتی ہے۔

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے جمعرات کو بی جے پی اینڈ کمپنی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ملک کے غریبوں کو مفت راشن مہیا کرنے کا کریڈیٹ لینا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں
غرباء، مفت راشن کے عوض بی جے پی کو ووٹ نہ دیں:مایاوتی
انڈیا اتحاد اگر بہن مایاوتی کو وزیر ِاعظم کا چہرہ بناکر پیش کرے تو یقینی طور پر زعفرانی پارٹی کا صفایہ ہوجائے گا
مایاوتی کوبطور وزیراعظم امیدوار پیش کرنے پر ہم انڈیا اتحاد میں شامل ہوں گے:ملوک ناگر
این ڈی اے اور انڈیا بلاک سے پوری طرح دوری: مایاوتی
مایا وتی اور پرینکا گاندھی کا دورۂ حیدرآباد

انہوں نے سوشل میڈیا کے پلاٹ فارم ایکس پر کہا کہ بی جے پی اینڈ کمپنی کے لوگ ملک کی عوام کو بڑھتی مہنگائی، غریبی، بے روزگاری اور پسماندگی سے آزادی دلانے سے کوسوں دور غریبوں کو تھوڑا راشن دینے کے لئے انتخابی فائدہ حاصل کرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

یہ صحیح نہیں ہے کیوں کہ یہ مہربانی نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت کی جانب سے غریبوں کو مفت راشن ایک مہربانی نہیں ہے۔ یہ عوام کی جانب سے ادا کئے گئے ٹیکس سے آتا ہے۔ چنانچہ غریبوں سے بدلے میں ووٹ مانگ کر ان کا مذاق اڑانا مناسب نہیں ہے۔ اترپردیش کی سابق چیف منسٹر نے دوسرے پوسٹ میں یہ بات کہی۔

وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے قائدین ہر سیاسی جلسہ میں حکومت کی مفت راشن اسکیم کی فہرست پیش کررہے ہیں۔ حتیٰ کہ پارٹی نے اپنے منشور میں تذکرہ کیا کہ یہ اقتدار میں آنے کے بعد 2029 ء تک اسکیم جاری رکھے گی۔

کانگریس کا دعویٰ ہے کہ اس نے غریبوں کی غذائی سیکیوریٹی کو یقینی بنانے کے لئے قانون لایا۔ پارٹی کے صدر ملیکارجن کھرگے نے ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ چہارشنبہ کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اقتدار حاصل ہونے پر وہ نہ صرف راشن کا معیار بہتر بنائیں گے بلکہ مقدار میں بھی اضافہ کردیں گے۔

a3w
a3w