حیدرآباد
HYDRAA نے برسوں پرانی ریلنگز ہٹا دیں
مدھورانگر کے مکینوں کو بالآخر بڑی راحت مل گئی۔ HYDRAA نے برسوں سے سڑک کو تنگ کرنے والی ریلنگز کو ہٹا دیا ہے، جو ایک باکس ڈرین پر ڈالی گئی تھیں۔
حیدرآباد: مدھورانگر کے مکینوں کو بالآخر بڑی راحت مل گئی۔ HYDRAA نے برسوں سے سڑک کو تنگ کرنے والی ریلنگز کو ہٹا دیا ہے، جو ایک باکس ڈرین پر ڈالی گئی تھیں۔
اس اقدام کے بعد نہ صرف سڑک کشادہ ہوگئی ہے بلکہ علاقہ میں دہائیوں سے چلی آرہی ٹریفک جام اور پارکنگ کی مشکلات بھی ختم ہوگئی ہیں۔
اب اسکول بسیں اور ایمبولینس بغیر کسی رکاوٹ کے آسانی سے گزر سکیں گی، جس سے آمد و رفت اور شہریوں کی جان و مال کی سلامتی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
علاقہ مکینوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور HYDRAA کے کمشنر اے وی رنگاناتھ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوام کے برسوں پرانے مطالبہ پر فوری ایکشن لیا۔
لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ فیصلہ مدھرانگر کے لیے ایک نئے دور کی شروعات ہے، جہاں اب راستے ہموار اور سہولتیں بحال ہوگئی ہیں۔