تعلیم و روزگار

ایمسیٹ کی ابتدائی کلید جاری، طلباء کو جوابی بیاض ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت

جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے 10 اور 11 مئی کو اگریکلچر ومیڈیسن اسٹریم کا ایمسٹ امتحان منعقد کیا گیا۔

حیدرآباد: جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے 10 اور 11 مئی کو اگریکلچر ومیڈیسن اسٹریم کا ایمسٹ امتحان منعقد کیا گیا۔

یہ امتحان دینے والے امیدوار اپنے جوابی بیاض اور ابتدائی کلید 14 مئی کو شام 6 بجے سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس کے لئے ویب سائٹ http://eamcet.tsch.ac.in سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اگر کچھ اعتراضات ہوں تو 16 مئی تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔

اس کے لئے دیا گیا آبجکشن بٹن استعمال کریں۔ اعتراضات صرف آن لائن موڈ پر دیئے جاسکتے ہیں۔ دیگر طریقوں سے دیئے گئے اعتراضات قابل قبول نہیں ہوں گے۔

a3w
a3w