حیدرآباد

شادی کے نام پر جنسی استحصال، ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

اس نے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے لڑکی کا جنسی استحصال کیا جس کے نتیجہ میں لڑکی حاملہ ہوگئی اور اس نے لڑکے کو جنم دیا تاہم لڑکے کو جنم دینے کے بعد کارتک نے اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

حیدرآباد: شادی کے نام پر جنسی استحصال کرنے والے ایک شخص کے خلاف پولیس نے معاملہ درج کرلیا۔یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ شنکر پلی میں پیش آیا۔پولیس اورمتاثرہ کے مطابق شنکرپلی منڈل کے سری رام نگر کالونی کا رہنے والا کارتک رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اللہ کی عطا کردہ صلاحیتیں — ایک غور و فکر کی دعوتخطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز کا خطاب
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
دلہن کے گانے نے شادی کو بنا دیا خواب جیسا لمحہ(ویڈیو وائرل)
پرفتن دور میں نونہالانِ امت کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی
حافظ و قاری شیخ محمد علی کو میاتھس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

اس کی ملاقات ایک کالج میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کرنے والی لڑکی سے ہوگئی۔اس نے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے لڑکی کا جنسی استحصال کیا جس کے نتیجہ میں لڑکی حاملہ ہوگئی اور اس نے لڑکے کو جنم دیا تاہم لڑکے کو جنم دینے کے بعد کارتک نے اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

کارتک نے اپنے باپ کے ساتھ لڑکی سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ بچہ اس کانہیں ہے، بچہ کسی اور کو دے دیا جائے۔اس نے شادی سے بھی انکار کردیا اور کہا کہ اس بچہ کا ڈی این اے ٹسٹ کروایا جائے۔

اس کے باپ نے کہا کہ اپنے بڑے بیٹے کی شادی کے بعد وہ کارتک کی شادی کرے گا۔اس لڑکی نے اس دھوکہ کا علم ہونے کے بعد پولیس سے رجوع ہوکر شکایت کی۔