دہلی

ٹرینی آئی اے ایس پوجا کھیڈکر کی تقرری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی

مرکزی حکومت نے متنازعہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ٹرینی آفیسر پوجا منورما دلیپ کھیڈکر کی تقرری سے متعلق تنازعات کی تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے متنازعہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ٹرینی آفیسر پوجا منورما دلیپ کھیڈکر کی تقرری سے متعلق تنازعات کی تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: متنازعہ آئی اے ایس عہدیدار پوجا کھیڈکر کی ماں حراست میں۔ بندوق دکھا کر کسانوں کو دھمکانے کا الزام

عملہ اور عوامی شکایات اور پنشن کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ حکومت نے ٹرینی افسران کی تقرری سے متعلق تنازعات کی تحقیقات کے لیے مرکزی حکومت میں ایڈیشنل سکریٹری کے عہدے کے ایک سینئر افسر کی قیادت میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

یہ کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ کھیڈکر اپنے کام کرنے کے انداز اور غیر معقول مطالبات کے بعد سرخیوں میں آئی تھیں۔

رپورٹس میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آئی اے ایس کا امتحان پاس کیا ہے۔