ایشیاء

چین کے وزیرِ دفاع لا پتہ، انتظامیہ کی خاموشی معنیٰ خیز

لی نے 29 اگست کو دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ فورم سے خطاب کیا اور اس کے بعد سے نہ تو وہ کسی تقریب میں دِکھائی دیئے ہیں اور نہ ہی رائے عامہ کے سامنے نکلے ہیں۔

بیجنگ: چین کے وزیرِ دفاع لا پتہ ہو گئے ہیں۔وہ 29 اگست سے لا پتہ ہیں لیکن بیجنگ انتظامیہ خاموش ہے۔ اطلاع کے مطابق سابقہ وزیر خارجہ چن گانگ کے بعد چین کے وزیرِ دفاع لی شانگ فو بھی 15 دن سے لاپتہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
بہار کے موضع میں پاکستانی پرچم لہرانے کی تردید
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ
آئی آئی ٹی حیدرآباد کا طالب علم لاپتا (تفصیلی خبر)
لاپتہ خاتون کرکٹر کی لاش جنگل سے برآمد

لی نے 29 اگست کو دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ فورم سے خطاب کیا اور اس کے بعد سے نہ تو وہ کسی تقریب میں دِکھائی دیئے ہیں اور نہ ہی رائے عامہ کے سامنے نکلے ہیں۔ بیجنگ انتظامیہ بھی اس معاملے میں چُپ سادھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ لی شانگ مارچ کے مہینے میں وزیر دفاع متعین ہوئے ۔ حالیہ گمشدگی پر ان کے زیرِ حراست ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

لی کی اچانک گمشدگی نےذہنوں میں چین کے سابق وزیرِ خارجہ چِن گانگ کی گمشدگی کے واقعے کو تازہ کر دیا ہے۔ ایک مہینےکی گمشدگی کے بعد چن گانگ کو وزارتِ خارجہ کے عہدے سے معزول کر دیا گیا تھا۔

a3w
a3w