قومی

علماء کا وفد عنقریب موہن بھاگوت سے ملے گا:ارشد مدنی

آر ایس ایس سربراہ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے قیام کی صد سالہ تقریب پر اپنے دہلی لکچر سیریز میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے اس سے ہندو سماج پرجوش اور مسرور ہے۔

سہارنپور: جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر مدرس (پرنسپل) مولانا ارشد مدنی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کی طرف سے مسلمانوں کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کئے جانے کی پہل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اسلامی اسکالروں کا ایک وفد موہن بھاگوت سے ملاقات کرے گا اور ہندو۔ مسلم کے درمیان تعلقات بڑھانے پر زور دے گا۔

آر ایس ایس سربراہ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے قیام کی صد سالہ تقریب پر اپنے دہلی لکچر سیریز میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے اس سے ہندو سماج پرجوش اور مسرور ہے۔

دلچسپ بات ہے کہ موہن بھاگوت کو شہر دیوبند سے بھرپور حمایت حاصل ہے۔ یہ اپنے آپ میں بہت اہم ہے۔اس کے علاوہ عام مسلمانوں نے بھی بھاگوت کی پہل کا صمیم قلب سے خیرمقدم کیا ہے۔

عدالت نے کیلیفورنیا میں فوجی تعیناتی کو غیرآئینی قراردیا۔موہن بھاگوت نے حال میں کہا تھا کہ ہر ہندو کا احساس ہے کہ اسلام کہیں جانے والا نہیں‘وہ یہیں رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہندوستان میں رہنے والوں کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔