آندھراپردیش

ٹی ٹی ڈی کے ہاسپٹل کو ایک بھکت نے ایک کروڑ کا عطیہ دیا

بنگلورو کے ایک بھکت نے تروملا تروپتی دیواستھانم کے سری بالا جی آروگیہ ورا پرسادانی اسکیم میں ایک کروڑ کا عطیہ دیا۔ عطیہ دہندہ نے ڈی ڈی، صدرنشن ٹی ٹی ڈی بی آر نائیڈو کو تروملامیں واقع ان کے کیمپ آفس میں حوالہ دیا۔

تروپتی (پی ٹی آئی) بنگلورو کے ایک بھکت نے تروملا تروپتی دیواستھانم کے سری بالا جی آروگیہ ورا پرسادانی اسکیم میں ایک کروڑ کا عطیہ دیا۔ عطیہ دہندہ نے ڈی ڈی، صدرنشن ٹی ٹی ڈی بی آر نائیڈو کو تروملامیں واقع ان کے کیمپ آفس میں حوالہ دیا۔

بنگلورو کے گمنام بھکت نے سری بالا جی آروگیہ ورا پرسادانی اسکیم میں ایک کروڑ 50ہزار کا عطیہ دیا۔

اس اسکیم کے تحت سری لارڈ وینکٹیشورا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (ایس وی آئی ایم ایس) میں غریب اور معذور افراد کو عصری طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

تروملا تروپتی دیواستھانم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ بنگلورو کے ایک بھکت نے آروگیہ ورا پرسادانی اسکیم میں ایک کروڑ50ہزار روپے کا عطیہ دیا ہے۔