ایشیاء

پی ٹی آئی کے نائب صدر قریشی گرفتار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کو پولیس نے پاکستان میں مینٹیننس آف پبلک آرڈر (3 ایم پی او) کی دفعہ 3 کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کو پولیس نے پاکستان میں مینٹیننس آف پبلک آرڈر (3 ایم پی او) کی دفعہ 3 کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ
شاہ محمود قریشی اپنے گڑھ ملتان سے الیکشن لڑنے سے نااہل قرار
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید
پاکستان کو 1.2 بلین امریکی ڈالر کا اگلاقرض ملنے کی راہ ہموار

پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی لیڈر کو بدھ کی سہ پہر گرفتار کرنے کی پولیس کے ناکام کوشش کے بعد اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سےحراست میں لیا گیا ۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ قریشی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہنگامہ آرائی اور آتش زنی کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔

اپنی گرفتاری سے قبل، مسٹر قریشی نے پارٹی کارکنوں کو ملک میں حقیقی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیر خارجہ میں نے ہر پلیٹ فارم پر ملکی مفادات کا دفاع کیا۔

میں 40 سال سے عملی سیاست میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی اشتعال انگیز بیان نہیں دیا جس پر مقدمات کا سامنا کرنا پڑے۔

مسٹر قریشی نے حال ہی میں اسلام آباد میں پارٹی صدر عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں میں تقریباً 50 افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کور کمانڈر لاہور واقعہ کا ان پر اور پارٹی صدر عمران خان پر الزام جھوٹا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور اپنے مقصد پر ڈٹے رہیں۔

ذریعہ
یو این آئی