تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں فٹ ویر شاپ میں آگ لگ گئی
تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں فٹ ویر شاپ میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ کل شب ضلع کے اشوک نگر میں پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں فٹ ویر شاپ میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ کل شب ضلع کے اشوک نگر میں پیش آیا۔
دکان سے دھواں اٹھتا دیکھ کر مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع دکان مالک کو دی جس نے فائربریگیڈ کے عہدیداروں کو اس سلسلہ میں چوکس کیا۔
اسی دوران مقامی افراد نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاکہ یہ آگ متصل دکانات تک پھیلنے سے روکی جاسکے تاہم فائربریگیڈ کے عملہ کے پہنچنے تک دکان جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔
سمجھاجاتاہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔