سوشیل میڈیاشمالی بھارت

راجستھان کے وزیر کا خاتون کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو کلپ وائرل

بی جے پی کے نیشنل انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے انچارج امیت مالویہ نے ٹویٹ کیا ”صالح محمد مسلم برادری کے مذہبی گرو اور سابق کابینی وزیر غازی فقیر کے فرزند ہیں جو فوت ہوچکے ہیں۔

جئے پور: ایک اخلاق سوز ویڈیو نے جس میں راجستھان کے وزیر اقلیتی امور صالح محمد کو مبینہ طور پر دکھایا گیا ہے، بی جے پی کو ان کی برطرفی کے مطالبہ پر اکسایا ہے۔ سوشل میڈیا پر کلپ میں وزیر اور ایک زیر جامہ میں خاتون کے درمیان بظاہر ویڈیو چاٹ کو دکھایا گیا۔

تبصرہ کے لئے وزیر دستیاب نہیں ہوسکے۔ بی جے پی نے مطالبہ کیا کہ ریاست میں اشوک گہلوٹ کی زیر قیادت کو چاہئے کہ وہ وزیر کو برطرف کردے۔ بی جے پی راجستھان نے ایک ٹویٹ میں کہا ”اشوک گہلوٹ جی، آپ کے وزیر کا ایک خاتون کے ساتھ ایک قابل اعتراض ویڈیو پہلی مرتبہ وائرل نہیں ہوا ہے۔

 کیا آپ وزیر صالح محمد کو بے دخل کریں گے یا پھر ووٹ بینک کی خاطر انہیں بخش دیں گے۔“ بی جے پی کے نیشنل انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے انچارج امیت مالویہ نے ٹویٹ کیا ”صالح محمد مسلم برادری کے مذہبی گرو اور سابق کابینی وزیر غازی فقیر کے فرزند ہیں جو فوت ہوچکے ہیں۔

صالح کو ان کی وجہ سے وزیر بنایا گیا تھا۔ خاندان کی رسائی (کانگریس قائد) سونیا گاندھی تک ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اشوک گہلوٹ کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔“