آندھراپردیشسوشیل میڈیا

ویڈیو: آندھراپردیش میں 1500 کیلو وزنی دیوہیکل مچھلی پکڑی گئی

آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے ماہی گیروں نے اتوار کے روز ریاست کے ساحل سمندر سے تقریباً 1500 وزنی دیووہیکل مچھلی پکڑی۔

وجئے واڑہ: آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے ماہی گیروں نے اتوار کے روز ریاست کے ساحل سمندر سے تقریباً 1500 وزنی دیووہیکل مچھلی پکڑی۔

ماہی گیر جو تین دن قبل شکار کیلئے سمندر میں گئے تھے، آج ضلع کرشنا کے مچھلی پٹنم میں گیلا کلاد ندی کے ساحل پر واپس آئے اور وہ اپنے ساتھ دیوہیکل مچھلی بھی لے کر آئے ہیں جسے مقامی افراد ٹیکوفش کہتے ہیں۔

ماہی گیروں کی جال میں یہ دیوہیکل مچھلی پھنس گئی جسے باہر نکالنے کیلئے کرین کی مدد لینی پڑی جب ساحل پر اس بڑی مچھلی کو لایاگیا تب وہاں مقامی عوام کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

ہر کوئی اس دیوہیکل مچھلی کو دیکھنے کا دیوانہ تھا۔ کئی افراد نے اس مچھلی کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

a3w
a3w