تلنگانہ

کھمم میں امیت شاہ کا جلسہ

بی جے پی قائد و سابق ایم ایل سی پی سدھا کر ریڈی نے کہا کہ29 جولائی کو ضلع کھمم میں بی جے پی کا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس جلسہ سے خطاب کریں گے۔

حیدرآباد: بی جے پی قائد و سابق ایم ایل سی پی سدھا کر ریڈی نے کہا کہ29 جولائی کو ضلع کھمم میں بی جے پی کا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس جلسہ سے خطاب کریں گے۔

پی سدھا کرریڈی نے آج ضلع کھمم میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ گجرات میں بڑے پیمانے پر طوفان کی تباہی کے باعث سابق میں اس جلسہ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی کی جانب سے جلسہ کے انعقاد کیلئے تمام تر ضروری انتظامات کئے جائیں گے۔

صدر ریاستی بی جے پی جی کشن ریڈی جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے بارے میں عوام کو واقف کیا جائے گا۔

a3w
a3w