دو دکاندار گروپوں کے درمیان زبردست تصادم۔ خاتون بری طرح زخمی (ویڈیو وائرل)
اتر پردیش کے مٹھورا ضلع کے برسانا علاقہ میں لسی فروخت کرنے والے دو دکاندار گروپوں کے درمیان زبردست تصادم ہوگیا۔ معمولی بحث چند ہی لمحوں میں خوفناک جھڑپ میں بدل گئی۔ اس واقعہ میں ایک خاتون زخمی ہوئی جبکہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
مٹھورا : اتر پردیش کے مٹھورا ضلع کے برسانا علاقہ میں لسی فروخت کرنے والے دو دکاندار گروپوں کے درمیان زبردست تصادم ہوگیا۔ معمولی بحث چند ہی لمحوں میں خوفناک جھڑپ میں بدل گئی۔ اس واقعہ میں ایک خاتون زخمی ہوئی جبکہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
یہ جھڑپ برسانا کے لڈلی جی مندر روڈ پر پیش آئی، جہاں لسی کی متعدد دکانیں موجود ہیں اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اور سیاح گزرتے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق، دونوں دکانداروں کے درمیان گاہکوں کو اپنی طرف کھینچنے کی بات پر پہلے زبانی جھڑپ ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ اس دوران ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
جھڑپ کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، لوگوں کے تبصرے کی باڑھ آگئی۔ صارفین نے اس واقعہ کو ’’باغپت جنگ‘‘ سے جوڑ کر میمز بنانا شروع کر دئے۔
मथुरा का लस्सी युद्ध, दोनों तरफ से जमकर चले कुल्हड़…
— Abhishek (@AbhishekSay) July 29, 2025
बागपत के चाट युद्ध के बाद, मथुरा के लस्सी युद्ध को उत्तर प्रदेश के आधुनिक इतिहास में स्वर्ण अक्षरों में लिखा जाएगा. pic.twitter.com/ywloLuWy8w
واقعہ کے بعد مٹھورا پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جھگڑا برسانا تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ ایس پی رورل کے مطابق ایک خاتون کو معمولی چوٹ آئی ہے اور اسے طبی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں اور وائرل ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔