انڈیا بلاک کی یکم نومبرکی ریالی میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع
ایس آئی آر کے خلاف اور چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کے مطالبہ پر زور دینے کے لئے انڈیا بلاک کے یکم/ نومبر کے مارچ میں لوگوں کی کثیر تعداد حصہ لے گی۔ کانگریس کے بعض قائدین نے اتوار کے دن یہ بات کہی۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) ایس آئی آر کے خلاف اور چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کے مطالبہ پر زور دینے کے لئے انڈیا بلاک کے یکم/ نومبر کے مارچ میں لوگوں کی کثیر تعداد حصہ لے گی۔ کانگریس کے بعض قائدین نے اتوار کے دن یہ بات کہی۔
پارٹی قائد حسین دلوائی نے کہا کہ گھمنڈ اور ضد کے باعث حکومت کے خلاف عوام کا غصہ بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال لوگوں میں بہت غصہ ہے کیونکہ یہ حکومت کوئی بات نہیں سنتی۔ وہ ایس آئی آر کے معاملہ میں نہ تو کوئی کارروائی کررہی ہے اور نہ ہی چیف الیکشن کمشنر کو ہٹارہی ہے۔
حسین دلوائی نے کہا کہ انڈیا بلاک یکم/ نومبر کو بہت بڑی ریالی نکالنے والا ہے جس میں سارے ملک سے سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور تنظیمیں اکٹھا ہوں گے۔
کانگریس کے ایک اور قائد اتل لونڈھے پاٹل نے کہا کہ 10 لاکھ سے زائد لوگ ریالی میں حصہ لینے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ 5 لاکھ کی باتیں کرتے ہیں، کھڑے رہنے کے لئے جگہ نہیں رہے گی۔ سارے ملک سے10تا15 لاکھ آئیں گے۔