بین الاقوامی
امریکی خاتون صحافی پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملہ کی مذمت
امریکی سفیر برائے اسرائیل نے ایک امریکی خاتون صحافی پر ایک اسرائیلی آبادکار کے حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ امریکی صحافی کو سرجری کرانی پڑی۔ اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارہ نے آباد کاروں کے تشدد کا یہ تازہ واقعہ ہے۔
دبئی (اے پی) امریکی سفیر برائے اسرائیل نے ایک امریکی خاتون صحافی پر ایک اسرائیلی آبادکار کے حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ امریکی صحافی کو سرجری کرانی پڑی۔ اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارہ نے آباد کاروں کے تشدد کا یہ تازہ واقعہ ہے۔
مغربی کنارہ میں آلیو ہارویسٹ کے دوران اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ واشنگٹن پوسٹ کی فوٹوگرافر ہیدی لیونگ بھی زخمی ہوئی۔ امریکی سفیر نے ایکس پر کہا کہ تشدد کی مکمل تحقیقات اور گرفتاریاں ہونی چاہئیں۔
اسرائیلی پولیس مغربی کنارہ کے ایک موضع میں یوروپین سفارتکار پر اسرائیلی باز آبادکاروں کی حملہ کے بھی تحقیقات کررہی ہے۔