تلنگانہ

شراب کی بوتلوں سے لدی لاری الٹ گئی

اس لاری میں پانچ شراب کی دکانات کو سپلائی کرنے کے لئے شراب لے جائی جارہی تھی۔سڑک پر اسپیڈ بریکر کے نتیجہ میں لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں شراب کے لوڈ کے ساتھ جانے والی لاری الٹ گئی۔ اس واقعہ کے نتیجہ میں تقریبا 40تا50لاکھ روپئے مالیت کی شراب کی بوتلیں سڑک پر گرگئیں۔

یہ واقعہ کل شب ضلع کے نرینڈگنڈہ منڈل کے کُٹی گھاٹ کے قریب پیش آیا۔

اس لاری میں پانچ شراب کی دکانات کو سپلائی کرنے کے لئے شراب لے جائی جارہی تھی۔سڑک پر اسپیڈ بریکر کے نتیجہ میں لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔

اس حادثہ میں گاڑی چلانے والا سنتوش سمیت راجندر نامی شخص معمولی زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ میں تقریبا دس لاکھ روپئے کی شراب سڑک پر ضائع ہوگئی۔تیز رفتاری اس واقعہ کی وجہ بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے ساتھ ساتھ محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے بھی مقام حادثہ کا معائنہ کیا۔