ایک شخص نے بے وفائی کے شک میں اپنی حاملہ محبوبہ کو زہریلی شے پلا دی
یہ واقعہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ اس کے مبینہ تعلقات کے سلسلے میں ہوئی بحث کے بعد پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ وشنو مایا تقریباً دو سے ڈھائی ماہ کی حاملہ تھی، وہ بے ہوش ہو گئی اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
ممبئی: مہاراشٹر میں ممبئی شہر کے مضافاتی علاقے چیمبور میں بے وفائی کے شک پر ہوئے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے اپنی حاملہ محبوبہ کو کولڈ ڈرنک میں زہریلی شے ملا کر پلا دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔
پولیس نے آج یہ معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی شناخت آکاش مگر (25) کے طور پر ہوئی ہے۔ الزام ہے کہ اس نے نیپالی گھریلو ملازمہ وشنو مایا (21) کو زہریلی شے ملا ہوا کولڈ ڈرنک دیا تھا۔
یہ واقعہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ اس کے مبینہ تعلقات کے سلسلے میں ہوئی بحث کے بعد پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ وشنو مایا تقریباً دو سے ڈھائی ماہ کی حاملہ تھی، وہ بے ہوش ہو گئی اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے شروع میں موت کو قدرتی دکھانے کی کوشش کی، لیکن ابتدائی تفتیش میں زہر دیے جانے کے اشارے ملے۔
آر سی ایف پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عدالت نے اسے پانچ دن کے لیے پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔