جرائم و حادثات

حیدرآباد کے مہدی پٹنم امپرئیل پلازہ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی

شہرحیدرآباد کے مہدی پٹنم میں واقع امپرئیل پلازہ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مہدی پٹنم میں واقع امپرئیل پلازہ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور

یہ آگ کل شب عمارت کی دوسری منزل پر لگی جس کے ساتھ ہی مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآیا۔شبہ کیاجارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔

اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔