آندھراپردیش

آندھراپردیش کے ایلورو میں ریلوے ٹیکنیکل ویگن میں بڑے پیمانہ پر آتشزدگی

ریلوے اسٹاف اورفائربریگیڈ کے عملہ نے فوری طورپر چوکسی کامظاہرہ کیا جس کے نتیجہ میں اموات کو ہونے سے روکا جاسکا۔ذرائع کے مطابق اس ویگن کا استعمال ٹریک کی مرمت کے لئے کیا جاتا تھا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ایلورو میں ریلوے ٹکنیکل ویگن میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی جس سے ٹرین کو شدید نقصان پہنچا۔یہ واقعہ ایلورو ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا

ریلوے اسٹاف اورفائربریگیڈ کے عملہ نے فوری طورپر چوکسی کامظاہرہ کیا جس کے نتیجہ میں اموات کو ہونے سے روکا جاسکا۔ذرائع کے مطابق اس ویگن کا استعمال ٹریک کی مرمت کے لئے کیا جاتا تھا۔اس میں پکوان کی اشیا اور تیل کے ڈبے تھے۔

یہ آگ اُس وقت لگی جب کوچ، پلیٹ فارم پر ٹہرا ہوا تھا۔اس میں دھواں دیکھ کر چوکس اسٹاف نے اسٹیشن کے عہدیداروں کو فوری طورپر مطلع کیا جس کے بعد اس ویگن کو پلیٹ فارم سے ہٹادیاگیا اور فائربریگیڈ کے عملہ نے آگ کو بجھانے کا کام کیا۔

 تاہم اس ویگن میں تیل ہونے کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی چلی گئی جس سے کوچ کا تقریبا 50فیصد حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ریلوے کے عہدیداروں نے اس کی جانچ شروع کردی تاکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جاسکے۔