نریندر مودی کی والدہ کا انتقال، آخری رسومات انجام دے دی گئیں

ان کی آخری رسومات مکتی دھام شمشان گھاٹ میں پورے ہندورسم و رواج کے ساتھ ادا کرد گئی ہیں۔ مسٹرمودی نے اپنے بھائی کے ساتھ ان کی چتا کو آگ دکھائی۔

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا با کا 100 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے احمدآباد کے ایک ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔

انہیں یہاں کے یو این مہتا ہارٹ ڈیزیز انسٹی ٹیوٹ میں دو روز قبل داخل کرایا گیا تھا۔ ہیرا با نے صبح تقریباً ساڑھے تین بجے آخری سانس لی۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی 100 ویں سالگرہ منائی تھی۔ مودی کل احمد آباد میں بھی اپنی والدہ سے ملنے گئے تھے۔

اسی دوران صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے وزیر اعظم کی والدہ ہیرا با کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا۔

ان کی آخری رسومات مکتی دھام شمشان گھاٹ میں پورے ہندورسم و رواج کے ساتھ ادا کرد گئی ہیں۔ مسٹرمودی نے اپنے بھائی کے ساتھ ان کی چتا کو آگ دکھائی۔

وزیر اعظم کی والدہ ہیرا با مودی کی ارتھی کو گاندھی نگر کے شمشان گھاٹ لایا گیا جہاں پوری ویدک رسومات اور منتر جاپ کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ وزیر اعظم نے اپنے بھائی کے ساتھ  ماں کی چتا کو اگنی دی۔

مکتی دھام شمشان گھاٹ میں ہیرا با کی آخری رسومات کے دوران گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، ریاستی حکومت کے وزراء، ایم ایل اے سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ماں ہیرا با کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد وزیراعظم شمشان گھاٹ سے راج بھون کے لیے روانہ ہوئے۔