امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ کیلئے نئی مشکل، فحش فلموں کی اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اسٹارمی ڈینئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر دیے تھے کہ وہ جنسی تعلق پر خاموشی اختیار کئے رکھے۔

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کے حوالے سے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے عدالت میں تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
ایس ایم خان کی عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان سے ملاقات
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے عدالتی کارروائی بے بنیاد قرار دینے کی درخواست مسترد کردی اور اداکارہ کو پورا واقعہ بتانے کی اجازت دی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اسٹارمی ڈینئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر دیے تھے کہ وہ جنسی تعلق پر خاموشی اختیار کئے رکھے۔ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق کی تردید کی ہے۔

a3w
a3w