تلنگانہ
تلنگانہ کے محکمہ فائر سروس میں ایک نیا فائر کمانڈ کنٹرول سنٹر شروع
یہ مرکز تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے وٹی ناگولا پلی میں واقع فائر آفس میں قائم کیا گیا ہے، جہاں ویڈیو وال سسٹم، ویڈیو وال کنٹرولر، اور کمپیوٹر کی مدد سے روانگی جیسے جدید سہولیات دستیاب ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ فائر سروس میں ایک نیا فائر کمانڈ کنٹرول سنٹر محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے شروع کیا۔
یہ مرکز تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے وٹی ناگولا پلی میں واقع فائر آفس میں قائم کیا گیا ہے، جہاں ویڈیو وال سسٹم، ویڈیو وال کنٹرولر، اور کمپیوٹر کی مدد سے روانگی جیسے جدید سہولیات دستیاب ہیں۔
اس نظام کی بدولت پولیس، جی ایچ ایم سی، محکمہ بجلی، اور واٹر بورڈ جیسے دیگر محکموں کے ساتھ ہم آہنگی قائم ہو سکے گی۔
جب کوئی فون کرتا ہے تو جی پی ایس کے ذریعے متعلقہ جگہ کی شناخت ہوکر فوری طور پر فائر وہیکل وہاں پہنچ جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کی مدد سے آن لائن طریقہ سے عمارتوں کو تیزی سے فائرفائٹنگ این او سی جاری کرنے کی سہولت کو بھی سرگرم کر دیا گیا ہے۔