شمالی بھارت

سالن میں 2 ٹماٹر استعمال کرنے پر جھگڑا، بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی (ویڈیو)

بتایاجارہا ہے کہ شہڈول ضلع میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو صرف اس لئے چھوڑدیا کہ کیونکہ شوہر کھانا پکانےمیں 2 ٹماٹر استعمال کرتا تھا۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہواہے۔

بھوپال: ان دنوں ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمتوں نے بہت سے لوگوں کی جیبوں کو متاثر کیا ہے۔ ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے نہ صرف صارفین کو متاثر کیا ہے بلکہ ریسٹورنٹ، فوڈ مینوفیچررز اور دیگر کاروباریوں کیلئے بھی چیلنجز کھڑے کردیئے ہیں جو اس پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘

لیکن اب ٹماٹر کی یہ بڑھتی ہوئی قیمت بھی مدھیہ پردیش کے میاں بیوی کے جھگڑے کی وجہ بن گئی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ شہڈول ضلع میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو صرف اس لئے چھوڑدیا کہ کیونکہ شوہر کھانا پکانےمیں 2 ٹماٹر استعمال کرتا تھا۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہواہے۔

دراصل یہ سنجیو برمن نامی شخص کا واقعہ ہے جو ٹفن سرویس چلاتے ہیں۔ برمن بتاتے ہیں کہ کھانا پکانے کے دوران اُنہوں نے بیوی سے پوچھے بغیر دو ٹماٹراستعمال کئے ، پھر کیا ہوا،، اس بات پر بیوی ناراض ہوگئی اور جلد ہی ایم پی میں ٹماٹر کی پریشانی شروع ہوگئی، یہ لڑائی بڑی لڑائی میں بدل گئی۔ برمن کا کہنا ہے کہ میری بیوی ہماری بیٹی کے ساتھ گھر سے نکلی اور بس میں سوار ہوئی۔ میں تین دن سے اُس کی تلاش میں ہوں۔

یہی نہیں برمن نے پولیس سے رابطہ کرکے اپنی بیوی کو تلاش کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔ اس کے لیے اس نے اپنی بیوی کی تصویر پولیس کو دی ہے، تاکہ وہ اسے جلد سے جلد تلاش کر سکیں۔ برمن کا کہنا ہے کہ ان کی آرتی بیوی نہیں چاہتی تھی کہ وہ کھانے میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ کرے۔

اس پورے معاملے پر شہڈول-دھن پوری کے سینئر پولیس افسر سنجے جیسوال نے تصدیق کی کہ اپنے شوہر برمن کے ساتھ لڑائی کے بعد آرتی اپنا گھر چھوڑ کر عمریہ میں اپنی بہن کے گھر چلی گئی۔

 پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون پریشان ہو کر گھر سے چلی گئی تاہم پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے میاں بیوی کو آپس میں بات کرنے پر مجبور کر دیا۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آرتی جلد ہی اپنے گھر واپس آجائے گی۔