مشرق وسطیٰ

پوتی کو کھودینے والے غزہ کے دادا کی نئی ویڈیو نے دنیا کو رُلا ڈالا

ساٹھ سالہ ابو ضیا کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں ابو ضیا نے اپنی پوتی ریم سے ہونے والی اپنی آخری گفتگو کے حوالے سے بتایا ہے۔

تل ابیب: چند روز قبل ایک دل گرفتہ کر دینے والے ویڈیو میں نظر آنے کے بعد فلسطینی دادا نئے ویڈیو کلپ کے ساتھ سوشل میڈیا پر آگئے۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل۔ حماس جنگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر سے بات کی
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ

چند روز قبل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ فلسطینی بزرگ اپنی شہید ہونے والی پوتی ’’ ریم‘‘ کے گالوں بوسہ دے رہے اور ان کی آنکھیں بند کر رہے ہیں۔

ساٹھ سالہ ابو ضیا کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں ابو ضیا نے اپنی پوتی ریم سے ہونے والی اپنی آخری گفتگو کے حوالے سے بتایا ہے۔

ابو ضیا نے جب میں اسے کفن دینے کے لیے لے گیا تو میں نے اس کی آنکھیں نمک کے محلول سے پونچھیں تاکہ ان سے راکھ نکل جائے۔

میں نے اس کے کان میں ایک بالی دیکھی۔ میں نے اسے اس کی یاد میں رکھنے کے لیے لے لیا۔ میں ہر روز ریم اور طارق کی قبروں پر جاتا ہوں۔ یاد رہے ان کا نواسہ طارق بھی صہیونی بمباری میں شہید ہوگیا تھا۔

غم زدہ دادا چند روز قبل اپنے ہاتھوں میں ریم اور طارق کی لاشیں اٹھائے نمودار ہوئے۔ وہ چھوٹی لڑکی کی آنکھیں کھولنے اور اس کے گالوں کو چومتے ہوئے اسے مخاطب کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے تھے۔ پھر وہ طارق کے چہرے کو چھونے لگے۔

ابو ضیا نے ایک سے زیادہ مرتبہ یہ بات کی ہے کہ وہ دونوں روح کی روح ہیں۔ ’’روح الروح‘‘ کے یہ الفاظ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ ’’ روح الروح‘‘ کے الفاظ کے ساتھ لوگوں نے معمر شہری ابو ضیا کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔