آندھراپردیش
درگامنڈپ میں گرم دلیا سے بھرابرتن الٹ گیا۔بچوں سمیت 16زخمی
انادانم پروگرام کے دوران گرم دلیا سے بھرے برتن اُلٹنے سے اُبلتا ہوا دلیا بچوں پر گر گیا۔اس واقعہ میں بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کنگ جارج اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر کے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
حیدرآباد: اے پی کے وشاکھا پٹنم کے کے جی ایچ اسپتال کے قریب درگا دیوی منڈپ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
انادانم پروگرام کے دوران گرم دلیا سے بھرے برتن اُلٹنے سے اُبلتا ہوا دلیا بچوں پر گر گیا۔اس واقعہ میں بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کنگ جارج اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر کے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے اس واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے وشاکھا ضلع کے کلکٹرکو فون کر کے زخمی بچوں کی صحت کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں اور ہدایت دی کہ تمام متاثرین کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
کلکٹرنے وزیر اعلیٰ کو اطلاع دی کہ چھ بچوں کو معمول سے زیادہ زخم آئے ہیں تاہم کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔