چھوٹے چوہے نے روک دی فلائٹ، کانپور میں دو گھنٹے کی تاخیر!
تفصیلات کے مطابق یہ فلائٹ کانپور ایئرپورٹ سے دوپہر 2:55 بجے دہلی کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔ تمام 140 مسافر اپنی اپنی سیٹوں پر بیٹھ چکے تھے اور طیارہ ٹیک آف کے لیے تیار تھا کہ اچانک ایک مسافر کی نظر طیارے کے اندر دوڑتے ہوئے چوہے پر پڑی۔
کانپور: اکثر کہا جاتا ہے کہ کسی بھی چھوٹی چیز کو کبھی معمولی نہ سمجھیں۔ کانپور ایئرپورٹ پر کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب ایک چھوٹے سے چوہے نے بڑے بھاری بھرکم طیارے کو اُڑان بھرنے سے روک دیا۔ یہ عجیب و غریب واقعہ اتوار کے دن پیش آیا، جب انڈیگو ایئرلائنز کی دہلی جانے والی فلائٹ میں ایک چوہے کی موجودگی نے دو گھنٹے تک تمام اُڑان کا شیڈول بگاڑ دیا۔
مسافروں کو اُتارنا پڑا
تفصیلات کے مطابق یہ فلائٹ کانپور ایئرپورٹ سے دوپہر 2:55 بجے دہلی کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔ تمام 140 مسافر اپنی اپنی سیٹوں پر بیٹھ چکے تھے اور طیارہ ٹیک آف کے لیے تیار تھا کہ اچانک ایک مسافر کی نظر طیارے کے اندر دوڑتے ہوئے چوہے پر پڑی۔ یہ اطلاع فوری طور پر عملے کو دی گئی۔ حفاظتی اصولوں کے تحت طیارے میں موجود تمام مسافروں کو ڈی بورڈ (یعنی نیچے اُتارنا) ضروری سمجھا گیا۔
دو گھنٹے تک جاری رہی تلاش
ایئرپورٹ کے میڈیا انچارج، وِویک سنگھ کے مطابق جیسے ہی چوہے کی اطلاع ملی، طیارہ خالی کروا کر مکمل تلاشی لی گئی۔ گراؤنڈ اسٹاف نے تقریباً دو گھنٹے تک چوہے کو ڈھونڈنے اور یہ یقین دہانی کرنے میں وقت لگایا کہ طیارے کے اندر اب کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔ تمام حفاظتی اقدامات کے بعد ہی اُڑان کی اجازت دی گئی۔
कानपुर से दिल्ली जा रही इंडिगो की फ्लाइट रविवार को चूहे की वजह से 3 घंटे लेट हो गई। यात्रियों और क्रू को चूहा दिखा था। सभी यात्रियों को फ्लाइट से उतारकर एयरपोर्ट लाउंज में लाया गया। इसके बाद एयरपोर्ट स्टाफ ने पूरे विमान में चूहे को ढूंढने के लिए सर्च ऑपरेशन शुरू किया।… pic.twitter.com/WrBuJdXCtp
— Dainik Bhaskar (@DainikBhaskar) September 21, 2025
مسافروں کو ہوئی دقت
اس اچانک پیش آئے واقعے کی وجہ سے مسافروں کو دو گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا، لیکن سب کی جانچ اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی فلائٹ کو بعد میں روانہ کیا گیا۔