دہلی

مغربی ایشیا اور خلیجی خطے کی صورتِ حال کے پیش نظر وزارتِ خارجہ کا خصوصی کنٹرول روم قائم

یہ کنٹرول روم روزانہ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کام کرے گا۔

نئی دہلی :  مغربی ایشیا اور خلیجی خطے کے بعض حصوں میں جاری صورتحال کے پیش نظر وزارتِ خارجہ نے ہندستانی شہریوں کی مدد اور حالات پر قریبی نظر رکھنے کے لیے ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
عیدالفطر سےقبل بی جے پی کامودی کٹس کاوزیرگجیندر سنگھ شیخاوت کےہاتھوں پوسٹر جاری۔
بی جے پی قائدین کو لگام دی گئی ہوتی تو خامنہ ای تبصرہ نہ کرتے:راشد علوی
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل

یہ کنٹرول روم روزانہ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کام کرے گا۔ اس سے رابطے کے لیے ٹول فری نمبر 1800118797 جاری کیا گیا ہے، جبکہ نئی دہلی کے یہ نمبرز بھی دستیاب ہیں: 91 11 2301 2113، 91 11 2301 4104 اور 91 11 2301 7905۔

یہ اقدام خطے میں مقیم ہندستانی شہریوں کو بروقت معلومات اور تعاون فراہم کرنے کے حکومتی اقدامات کا حصہ ہے۔مرکزی کنٹرول روم کے علاوہ وزارتِ خارجہ نے مغربی ایشیا کے مختلف ممالک میں قائم ہندستانی سفارت خانوں کے ہنگامی رابطہ نمبرز بھی جاری کیے ہیں۔

ان میں بحرین میں ہندستانی سفارت خانہ: 973 39418071،

ایران: 98 9128109115 / 98 912810910 / 98 932179359، عراق: 964 771 651 1185 / 964 770444 4899،

اسرائیل: 972 54 7520711 / 972 54 2428378،

اردن: 962 770 422 276،

 کویت: 965 65501946،

 لبنان: 961 76860128،

عمان: واٹس ایپ 968 98282270 یا ٹول فری 80071234،

قطر: 974 55647502،

 فلسطین: 970 592916418،

سعودی عرب (ریاض): 966 11 4884697 / ٹول فری 800 247 1234، سعودی عرب (جدہ): 966 126648660 / 966 12 2614093،

متحدہ عرب امارات: واٹس ایپ 971 543090571 یا ٹول فری 800 46342 شامل ہیں۔

واضح رہے کہ خلیجی اور مغربی ایشیائی خطے میں ہندستانی تارکینِ وطن کی بڑی تعداد مقیم ہے، جہاں لاکھوں ہندستانی شہری رہائش اور ملازمت اختیار کیے ہوئے ہیں۔ کنٹرول روم کے قیام اور سفارت خانوں کے ہیلپ لائن نمبرز جاری کرنے کا مقصد احتیاطی تدابیر کے تحت ان کی سلامتی کو یقینی بنانا اور ہنگامی حالات میں فوری رابطہ ممکن بنانا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں موجود ہندستانی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔