حیدرآباد

کانگریس کے 5ضمانتوں کا جلسہ عام میں اعلان متوقع

تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی،17 ستمبر کو حیدرآباد میں منعقد شدنی ایک جلسہ عام میں ریاست کے عوام کیلئے5گیارنٹیز کا اعلان کرے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی،17 ستمبر کو حیدرآباد میں منعقد شدنی ایک جلسہ عام میں ریاست کے عوام کیلئے5گیارنٹیز کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ خبریں
نقدرقومات، شراب اور دیگر اشیاء کی ضبطی میں تلنگانہ سرفہرست
کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
کے سی آر نے نوجوانوں کے خوابوں اور امنگوں کو رونددیا: سرجے والا
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام

کانگریس قائد سونیا گاندھی 17 ستمبر کو ریالی میں 5انتخابی ضمانتوں (گیارنٹیز) کی اجرائی کا اعلان کریں گی۔ صدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی نے یہ بات بتائی۔

کانگریس نے پہلے ہی نئی تشکیل شدہ سی ڈبلیو سی کا اجلاس حیدرآباد میں 16 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت صدر پاٹی ملکارجن کھر گے کریں گے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مختلف ریاستوں کے کانگریس صدور شرکت کریں گے۔ پردیش کانگریس نے تلنگانہ عوام سے انتخابی وعدوں پر مبنی پہلے ہی کسان، ایس سی، ایس ٹی اور یوتھ ڈیکلریشن جاری کیا ہے۔

ریاست میں اسمبلی انتخابات رواں سال کے اواخر میں منعقد ہونے والے ہیں۔ پڑوسی ریاست کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں بھی کانگریس نے 5 ضمانتوں کی اجرائی کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گیارنٹیز، کانگریس کی کامیابی کا اہم عنصر ثابت ہوئی۔ حکمراں بی آر ایس، پہلے ہی اپنے 115 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرچکی ہے۔