حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں تیز رفتار کار کے بی آر پارک کے فٹ پاتھ پرچڑھ گئی۔پانچ افرادزخمی
پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر پانچوں افراد کو حراست میں لے لیا اور کار کو ضبط کرلیا۔ عہدیداروں کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں تیز رفتار کار نے خوف و ہراس پیدا کردیا۔ تیز رفتاری کے دوران کار بے قابو ہو کر کے بی آر پارک کے فٹ پاتھ پرچڑھ گئی، جس کے نتیجہ میں پارک کی دیوار منہدم ہوگئی۔
خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا، تاہم کار میں موجود پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے۔
پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر پانچوں افراد کو حراست میں لے لیا اور کار کو ضبط کرلیا۔ عہدیداروں کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
مقامی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار انتہائی خطرناک رفتار سے آ رہی تھی جس کے سبب آس پاس کے لوگ خوفزدہ ہوگئے اور بھاگنے لگے۔
اس واقعہ کے بعد ٹریفک کچھ دیر کے لیے متاثر ہوگیی، لیکن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کرلیا۔ حکام نے مزید کہا کہ حادثہ کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے کیس درج کرلیا گیا ہے اور جانچ جاری ہے۔
پولیس نے ڈرائیوروں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ شہری علاقوں میں تیز رفتاری سے گاڑی نہ چلائیں، ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔