شمالی بھارت

چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس دھماکہ، 11 جوانوں کی موت

ایمبولینس کے ساتھ سکیورٹی فورس کے اضافے دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔واقعہ ضلع ہیڈکوارٹر سے 50 کلومیٹر دور جنگلاتی علاقہ میں بتایا گیا ہے۔ ایک طویل عرصے کے بعد ریاست میں نکسلیوں کے حملے میں اتنی بڑی تعداد میں سلامتی دستہ کے جوان شہید ہوئے ہیں۔

دنتے واڑہ: چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ ضلع دنتے واڑہ میں گشت سے واپس لوٹتے ہوئے فوجی جوانوں کی گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس میں سکیورٹی فورس کے 11 اہلکار شہید اور چند دیگر جوان زخمی بھی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
عوام کی توجہ کیلئے وہیکلس پر نوجوانوں کی کرتب بازی
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کے آرن پور علاقے میں گشت سے واپس آنے والے سلامتی دستہ کے اہلکار آج دوپہر واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نکسلیوں نے دھماکے سے اڑا دیا، جس میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت 11 فوجی جوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ کچھ جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

https://twitter.com/Ujjwal9792/status/1651185964830855174

واردات کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس کے ساتھ سکیورٹی فورس کے اضافے دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔واقعہ ضلع ہیڈکوارٹر سے 50 کلومیٹر دور جنگلاتی علاقہ میں بتایا گیا ہے۔ ایک طویل عرصے کے بعد ریاست میں نکسلیوں کے حملے میں اتنی بڑی تعداد میں سلامتی دستہ کے جوان شہید ہوئے ہیں۔

a3w
a3w