گوالیار میں تیز رفتار ٹرک نے 15 بھکتوں کو روند ڈالا (ویڈیو)
مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں اتوار کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے مندر کی گیٹ سے ٹکرانے سے قبل کئی بھکتوں کو روند دیا۔ 15افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں کئی کمسن بچے شامل ہیں۔
گوالیار۔ (پی ٹی آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں اتوار کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے مندر کی گیٹ سے ٹکرانے سے قبل کئی بھکتوں کو روند دیا۔ 15افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں کئی کمسن بچے شامل ہیں۔
ٹرک نے نوراتری کے لئے جمع بھکتوں کی بھیڑ کو کچل ڈالا۔ پنجاب کے رجسٹریشن والا دھان سے لدا ٹرک نو انٹری زون میں داخل ہوگیا تھا۔ ٹکر اتنی شدت تھی کہ مندر کی دیوار گرگئی۔ 2 تا 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کل رات 1-30 بجے کے آس پاس چنور روڈ کی ڈھلان پر شیتلا ماتا مندر کے سامنے پیش آیا۔
پنجاب کے رجسٹریشن نمبر والا ٹرک نو انٹری زون میں داخل ہوگیا تھا۔ ٹرک کئی بھکتوں اور سڑک کنارے لگی دکانوں کو روندتا ہوا مندر کی گیٹ سے جاٹکرایا۔
ایک تحقیقاتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرک کے بریک فیل ہوگئے ہوں گے جس کی وجہ سے ڈرائیور نے گاڑی کو کنٹرول کرنے بائیں جانب اسے موڑ دیا۔
ڈرائیور اگر گاڑی کو نہ موڑتا تو کم از کم 600-700 بھکت کچلے جاتے۔ کارگزار انسپکٹر جنرل پولیس گوالیار رینج اسیت یادو نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس ٹیمیں اسے تلاش کررہی ہیں۔
یہ پوچھنے پر کہ نو انٹری زون میں ٹرک کیسے داخل ہوا اسیت یادو نے کہا کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ نعشیں اور زخمی مختلف دواخانوں کو لے جائے گئے۔